ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ ممبر اسمبلی کو 6 ماہ کی قید اور دو لاکھ روپے کا جرمانہ

آپ ممبر اسمبلی کو 6 ماہ کی قید اور دو لاکھ روپے کا جرمانہ

Thu, 04 Jul 2019 23:42:18    S.O. News Service

نئی دہلی ،04؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سوم دت کو 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے مہم کے دوران ایک شخص پر حملہ کرنے کے جرم میں جمعرات کو چھ ماہ قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سوم دت کو یہ سزا ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمروشال نے سنائی۔اس معاملے میں دت کو گزشتہ ہفتے مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔دہلی کے صدر بازار اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی دت کو دفعہ 325 (جان بوجھ کر بغیر کسی اکساوے کے زخمی)، 341 (غلط طریقے سے روکنے)، 147(فساد) اور149 (غیر قانونی طریقے سے جمع ہونے) کے تحت مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔دت کو مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہاتھاہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ 10 جنوری 2015 کی رات تقریباً آٹھ بجے سوم دتت اپنے تقریبا 50 حامیوں کے ساتھ فلیٹ نمبر 13پر پہنچے جہاں شکایت کنندہ موجود تھا۔شکایت کنندہ کو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے مارا پیٹا اور حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کوشدید چوٹیں آئیں۔


Share: